نئی دہلی، 15؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی اپنی سالگرہ 17؍ستمبر کو گجرات کے نوساری میں سماجی دائرہ اختیار کیمپ میں 11ہزار سے زیادہ معذورین کے درمیان مختلف آلات اور معاون آلات تقسیم کریں گے۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی ریلیز کے مطابق، یہ کیمپ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذورین با اختیار محکمہ(ڈی ای پی ڈ بلیو ڈی)کی طرف سے گجرات کے نوساری ضلع میں 17؍ستمبر 2016کو لگایا جا رہا ہے۔اس میں وزیر اعظم مودی 11؍ہزار سے زیادہ معذورلوگوں کو تقریبا 10.7کروڑ روپے کے مفت معاو ن آلات اور سرٹیفکیٹ پیش کریں گے۔اس موقع پر گجرات کے گورنر او پی کوہلی، وزیر اعلی وجے رپانی، سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت وغیرہ موجود رہیں گے۔اس کیمپ کو گنیز بک کے عالمی ریکارڈ کے تین زمروں میں نام درج کرانے کے امکانات سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔اس پروگرام کے ساتھ ہی ان زمروں میں 8 گھنٹے میں سب سے زیادہ لوگوں کو سننے میں معاون آلات لگانے، سب سے زیادہ وہیل چیئر لوگو امیج اور ایک جگہ پر سب سے زیادہ شمع لانے کا ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ معذورین با اختیار محکمہ کا نقطہ نظر ویسے جامع معاشرہ تشکیل دینا ہے جس میں معذورین کو ترقی کے لیے یکساں مواقع فراہم کیا جا سکے تاکہ وہ محفوظ اور باوقار زندگی گزار سکیں۔